۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ہیئت العلماء فلسطین کا دورۂ جامعۃ عروۃ الوثقی لاہور

حوزه/ ہیئت العلماء فلسطین کے صدر ڈاکٹر شیخ نواف التکروری اور جنرل سیکرٹری ابراہیم مهنا نے لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیئت العلماء فلسطین کے صدر ڈاکٹر شیخ نواف التکروری اور جنرل سیکرٹری ابراہیم مهنا نے لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ کیا اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات بھی کی ہے۔

وہ وقت دور نہیں جب دنیا اسرائیل کو صفحہ ہستی سے حرفِ غلط کی طرح مٹتا ہوا دیکھے گی

تفصیلات کے مطابق، فلسطینی وفد کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلبہ کے کلاس رومز، ہاسٹل، لائبریری، بعثت ٹی وی سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اس موقع پر فلسطینی رہنماوں نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کو مثالی ادارہ قرار دیا۔

وہ وقت دور نہیں جب دنیا اسرائیل کو صفحہ ہستی سے حرفِ غلط کی طرح مٹتا ہوا دیکھے گی

انہوں نے کہا کہ علامہ سید جواد نقوی کی کوششیں لائق تحسین ہیں، جو بیداری امت کا فرض بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔

تحریک بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ ہم فلسطین کے "یک ریاستی" حل کی حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل کو ناجائز ریاست سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فتنہ اور خنجر ہے، جو فلسطینیوں کے پیٹھ میں گھونپا گیا ہے۔ دنیا میں مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حوالے سے کافی بیداری آئی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب دنیا اسرائیل کو صفحہ ہستی سے حرفِ غلط کی طرح مٹتا ہوا دیکھے گی۔

وہ وقت دور نہیں جب دنیا اسرائیل کو صفحہ ہستی سے حرفِ غلط کی طرح مٹتا ہوا دیکھے گی

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صہیونیت کی خبیثانہ سیاست کے سدباب کے لئے تمام اسلامی ممالک اور خاص طور پر عرب ممالک میں نوجوانوں کو امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی سفارشات کو نظر سے دور نہیں ہونے دینا چاہیئے، آج لاکھوں فلسطینی فکر، تجربے اور خود اعتمادی کی اس منزل پر پہنچ چکے ہیں کہ اس عظیم جہاد کے لئے انہوں نے کمر ہمت باندھ لی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .